
نئی دہلی: روسی صدر پیوٹن نے بھارتی وزیراعظم مودی سے ملاقات کی اور یوکرین جنگ اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دفاع، توانائی، تجارت اور بین الاقوامی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ نئی دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں ملاقات کے بعد پیوٹن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ روس یوکرین تنازع کے پرامن حل کیلئے کام کر رہا ہے اور اس سلسلے میں بھارتی کوششوں کی قدر کرتا ہے۔ نریندر مودی نے جواب میں کہا کہ انڈیا جنگ پر غیرجانبدار نہیں بلکہ امن کے ساتھ کھڑا ہے، اور تنازع کا حل مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے ہونا چاہیے۔ بھارتی وزیراعظم نے پرامن حل کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
اس سے قبل روسی صدر پیوٹن دو روزہ سرکاری دورے پر پہنچے تو نئی دہلی ایئرپورٹ پر بھارتی وزیراعظم مودی نے ان کا استقبال کیا۔


































