Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

روس یوکرین جنگ، ٹرمپ اور پیوٹن مذاکرات پر رضامند

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین سے متعلق تین سال سے جاری پالیسی کو تبدیل کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے اور پیوٹن نے فون پر طویل بات چیت کی ہے جس میں دونوں صدور نے تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے مل کر بہت قریب سے کام کرنے کا عزم کیا ہے اور شاید وہ ذاتی طور پر ایک دوسرے کے ممالک میں ملاقات کریں گے۔ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ گفتگو میں ہم دونوں نے اتفاق کیا کہ روس اور یوکرین جنگ میں ہونے والی لاکھوں اموات کو روکنا چاہیے۔
امریکی صدر نے یوکرین کے ہم منصب ولادی میر زیلنسکی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے روسی صدر کیساتھ گفتگو سے آگاہ کردیا ہے۔ یوکرین کے صدارتی دفتر سے بھی ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کی تصدیق کی گئی۔ یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ یوکرین سے زیادہ کوئی امن نہیں چاہتا۔ امریکا کے ساتھ مل کر ہم روسی جارحیت کو روکنے اور دیرپا اور قابل اعتماد امن کو یقینی بنانے کے لیے اپنے اگلے اقدامات کا خاکہ تیار کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular