
کابل : روس نے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ افغانستان کیلئے روس کے نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ طالبان کے نائب وزیر تجارت ماسکو کا دورہ کریں گے اور افغانستان نے کچھ مصنوعات کی خریداری کیلئے روس کو درخواست دی ہے۔ روسی صدر نے افغانستان کیلئے اناج مختص کرنے کی اجازت دے دی ہے۔طالبان حکومت تسلیم کرنے سے متعلق سوال پر ضمیر کابلوف کا کہنا تھاکہ ماسکو طالبان کی عبوری حکومت کو تسلیم کرسکتا ہے اور روس طالبان حکومت تسلیم کرنے کے معاملے پر امریکا اور دیگر ممالک کی پیروی نہیں کرے گا۔


































