Mon Oct 19, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

یمن بحران کا ذمہ دار روس نہیں امریکا ہے جو عرب اتحاد کے وحشیانہ حملوں کی حمایت کر رہا ہے، الہان عمر

امریکی ایوان نمائندگان کی ممبر الہان عمر نے بحران یمن پر اقوام متحدہ میں اس ملک کی مندوب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اتحاد کےلئے امریکی حمایت نے یمن میں بحران کو جنم دیا ہے نہ کہ روس نے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نے کہا تھا کہ یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے یمن میں غذائی بحران اور شدید ہو گیا ہے۔
الہان عمر نے بحران یمن سے متعلق بین الاقوامی برادری کی عدم توجہ اور یوکرین میں انسانی مسائل کے تعلق سے امریکہ اور یورپ کے دوہرے معیار کا ذکر کرتے ہوئے اسلامی اور تیسری دنیا کے ملکوں پر تنقید کی۔
الہان عمر نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا، ”یمن میں تباہ کن انسانی بحران کی وجہ، یوکرین پر روس کا غیر قانونی حملہ نہیں ہے، بلکہ یمن پر سعودی عرب کی رہبری میں اتحاد کے وحشیانہ حملے اور یمن کی ناکہ بندی ہے جس کی وجہ سے دسیوں لاکھ افراد بھوک کا شکار ہیں اور امریکہ ابھی بھی اس اتحاد کی حمایت کر رہا ہے۔ “
الہان عمر نے لکھا کہ کسی کی غلطی کو کسی دوسرے کی گردن پر نہیں ڈالنی چاہیئے۔
اس کے علاوہ الہان عمر نے کہا کہ اگر امریکہ یوکرین میں روس کے مبینہ ظلم کی تحقیقات کرانا چاہتا ہے تو اسے سب سے پہلے بین الاقوامی فوجداری عدالت کا ممبر بننا پڑے گا۔
ڈیموکریٹک فارمر لیبر پارٹی سے ایوان نمائندگان کی ممبر الہان عمر نے سوالیہ انداز میں کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کس طرح یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم پر روس کے خلاف مقدمہ کر سکتے ہیں، جبکہ واشنگٹن بین الاقوامی فوجداری عدالت کا ممبر تک نہیں ہے جہاں اس معاملے کی تحقیقات ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular