
ماسکو: روسی صدر پیوٹن نے امریکی ہم منصب ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو میں یوکرین کی توانائی کی تنصیبات پر تیس دن کیلئے حملے روکنے پر رضامندی ظاہر کردی۔ روسی اور امریکی صدور نے یوکرین میں جنگ بندی پر تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک بات چیت کی. روسی صدر پیوٹن نے محدود جنگ بندی پر اتفاق کیا لیکن جنگ میں وسیع وقفے کی حمایت سے انکار کردیا۔ پیوٹن نے کہا کہ ایک جامع جنگ بندی صرف اسی صورت میں کام کر سکتی ہے جب یوکرین کے ساتھ غیر ملکی فوجی امداد اور انٹیلی جنس شیئرنگ ختم ہو جائے۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دونوں صدور کی کال کے بعد کہا کہ وہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کو روکنے کی امریکی تجویز کی حمایت کرتے ہیں۔


































