
ماسکو: روس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کم ٹرن آؤٹ کے ذریعے آئندہ صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنا چاہتا ہے۔ غیر ملکی انٹیلی جنس سروس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ امریکی این جی اوز کو 15-17 مارچ کو ہونے والے ٹرن آؤٹ میں کمی کا ٹاسک دیا ہے۔ امریکا، معروف آئی ٹی ماہرین کے ذریعے ایسا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم پر سائبر حملے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس سے روسی ووٹروں کے بڑے حصے کی گنتی کرنا ناممکن ہو جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سمجھتے ہیں کہ ٹرن آؤٹ میں کمی سے مغرب کو انتخابی نتائج پر سوال اٹھانے کا جواز مل جائے گا۔


































