Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

حکمران امریکا کے خوف سے ایران سے تیل وگیس نہیں لیتے، علامہ راجہ ناصر عباس

راولپنڈی : چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امریکہ کی خوشنودی کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کو ہٹا کر آزمائے ہوئے ان ناکام کرپٹ افراد کو عوام پر مسلط کر دیا گیا، جن پر کرپشن کے سنگین مقدمات تھے۔ یہی سب سے بڑی ناکامی ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہمارے ملک میں بجلی ، پٹرول انتہائی مہنگی کر دی گئی ہے۔ ایران سے ہمسایہ ممالک کو پٹرول ،گیس سستے داموں مل رہی ہے۔ ہم امریکا کی ناراضگی کے ڈر سے ایران کے ساتھ تجارتی روابط رکھنے سے کتراتے ہیں۔ امریکا راضی رہے عوام چاہے تباہ و برباد ہو جائیں۔ آئی ایم ایف سے قرض لے کے یہ موقع پر ست سیاست دان خود کھا گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو قوم آج بجلی کے بلوں کو جلا رہی ہے اگر ریاست نے ان کے حقوق کی پاسداری نہ کی تو وہ ان جگہوں پر جا کراپنے غصے کا اظہار کریں گے جہاں سے بل جاری کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو دانستہ طور پر پاکستان سے مایوس کیا جا رہا ہے۔ لوگ پاکستان کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ کاش مقتدر اور طاقتور طبقہ انسانی اقدار کو بھی ملحوظ خاطر رکھتا۔

مزید پڑھیے

Most Popular