Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

عوام کے مسترد افراد کا مقصد قانون کی حکمرانی نہیں ہو سکتا، علامہ راجہ ناصر عباس

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہاہے کہ عوام کے ٹھکرائے ہوئے لوگوں کا مقصد قانون کی حکمرانی نہیں ہو سکتا۔ اپنی خواہشات کی تکمیل انکا مقصد ہے۔ ہم اس ملک کی بہتری کے ساتھ کھڑے ہیں اس ملک کی عزت احترام چاہتے ہیں۔ پولیس والوں کا حق ہے کہ اگر کسی نے جرم کیا کے تو اسے پکڑیں نہ کہ اسے تھپڑ ماریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے درخواست دی تھی جس پر عمل نہیں ہوا۔ دستور کے مطابق ہمارا بنیادی حق ہائی کورٹ نے دیا ہے۔ مجھے امید ہے کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کی جائے گی اور ہماری ملاقات کروائی جائے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کرانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے سپرنٹینڈنٹ جیل سے تحریری رپورٹ بھی طلب کر لی۔

مزید پڑھیے

Most Popular