Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

بحرین میں شیعہ نوجوان محمد الموسوی کی تشدد سے شہادت پر ہنگامے پھوٹ پڑے

مناما : بحرین میں شیعہ نوجوان محمد الموسوی کی حراست میں تشدد سے شہادت نے شدید احتجاج کو جنم دے دیا ہے۔ بتیس سالہ محمد الموسوی انیس مارچ کو سحری کے لیے دوستوں کے ساتھ نکلے تھے۔ جہاں چیک پوسٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں اور ان کے ساتھیوں کو حراست میں لے لیا۔ انسانی حقوق تنظیم کے مطابق حراست کے بعد ان افراد کو لاپتا کر دیا گیا اور اہلِ خانہ کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ چھبیس مارچ کو محمد الموسوی کے اہلِ خانہ کو اسپتال سے لاش وصول کرنے کی اطلاع دی گئی، جبکہ تصاویر میں جسم پر مبینہ تشدد کے نشانات دکھائی دیے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ نشانات تشدد کی نشاندہی کرتے ہیں، تاہم بحرینی وزارتِ داخلہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر گمراہ کن ہیں۔ شہادت کیخلاف ہنگامے پھوٹ پڑے شہری سڑکوں پر نکل آئے اور قابض حکومت کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ احتجاج کی لہر کئی شہروں تک پھیل گئی۔
عوام کی بحرینی حکومت اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق محمد الموسوی کو ایران سے مبینہ جاسوسی کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ یاد رہے کہ وہ اس سے قبل بھی طویل عرصے تک جیل میں قید رہے تھے اور دو ہزار چوبیس میں شاہی معافی کے تحت رہا ہوئے تھے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular