
دوحہ : قطر اور ترکیہ نے خطے میں کسی بھی نئی فوجی کشیدگی کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے پاکستان کی زیر قیادت جنگ بندی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی اور ترک ہم منصب ہاکان فیدان نے دوحہ میں مشترکہ نیوز کانفرنس میں کشیدگی کے دوبارہ آغاز کو عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کی واپسی نہ صرف علاقائی استحکام بلکہ عالمی معیشت کیلئے بھی خطرناک ثابت ہوگی۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ بحران کے حل کے لیے فوری طور پر سفارتی راستہ اپنایا جائے اور پاکستان کی ثالثی میں جاری کوششوں کو آگے بڑھایا جائے۔ دونوں رہنماؤں نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی آزادی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا اور اس آبی گزرگاہ کو سیاسی دباؤ کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کی۔ انہوں نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ آبنائے ہرمز کو خطے کے ممالک پر دباؤ ڈالنے یا بلیک میلنگ کے لیے استعمال نہ کرے۔


































