
جنیوا : اقوام متحدہ نے بھارت میں بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات پر ردعمل میں کہا کہ تمام مذاہب کے لیے احترام اور رواداری رکھنا بہت ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے پریس بریفنگ میں بھارت میں بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کیخلاف گستاخانہ بیانات سے متعلق سوال پر کہا کہ اقوام متحدہ مذہبی رواداری اور احترام کو اہمیت دیتا ہے۔جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے مزید کہا کہ میں نے گستاخانہ بیانات خود تو نہیں سنے البتہ اس کے بارے میں پڑھا ضرور ہے۔ کسی کی دلی آزاری اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا درست نہیں۔انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ بطور ادارہ تمام مذاہب کے احترام اور رواداری کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتا ہے.


































