Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

توہین قرآن کیخلاف قرارداد، انسانی حقوق کونسل میں یورپی اور مسلم ممالک آمنے سامنے

نیویارک: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کی توہین قرآن سے متعلق قرارداد پر یورپی اور مسلم ممالک آمنے سامنے آگئے۔ پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم کے ایما پر انسانی حقوق کونسل میں بحث کے لیے مذہبی منافرت کے خلاف ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے۔ مسودہ میں یورپی اور دیگر ممالک میں قرآن جلانے کی مذمت کی گئی ہے۔ قرارداد میں قرآن سوزی کو ارحانہ اور اشتعال انگیزی قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس سے نفرت انگیزی کو ہوا ملتی ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ کچھ مغربی ممالک کے سفارت کاروں نے مسودہ کی مخالفت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کے بجائے مذہبی علامت کا تحفظ قرار دیا ہے۔ انسانی حقوق کا تعلق مذاہب سے نہیں بلکہ انفرادی ہوتا ہے۔ انسانی حقوق کونسل کے 47 ممبر ممالک میں سے 19 او آئی سی کے ممبر ہیں۔ اس کے علاوہ چین ۔روس اور دیگر ممالک بھی قرارداد کی حمایت کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے قرارداد منظور ہونے کی توقع ہے اور اس پر مغربی ممالک کو تشویش ہے۔ یورپی یونین نے فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے پر اتفاق رائے پیدا کریں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular