Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

مقاومت اصل طاقت ہے، حزب اللہ غیر مسلح نہیں ہوگی، شیخ نعیم قاسم

بیروت : حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے مقاومت کو لبنان کی اصلی طاقت قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حزب اللہ کسی بھی قیمت پر اپنے ہتھیاروں سے دستبردار نہیں ہوگی۔
شیخ نعیم قاسم نے تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ شہادت کو فتح کا ذریعہ سمجھنا حزب اللہ کے نظریے کا بنیادی ستون ہے۔ سید مقاومت شہید سید حسن نصراللہ کہتے تھے کہ جب ہم شہید ہوتے ہیں تو ہم جیت جاتے ہیں۔
شیخ قاسم نے کہا کہ حزب اللہ کی عسکری مزاحمت نے 75 ہزار اسرائیلی فوجیوں اور افسران کو لبنان پر حملے سے باز رکھا۔ 2000 سے 2023 کے درمیان عوام، فوج اور مزاحمت کے باہمی اتحاد نے خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جنوبی لبنان میں لبنانی فوج کی تعیناتی کو حزب اللہ اپنی شکست نہیں سمجھتی بلکہ اسے خوش آئند قرار دیتی ہے۔ ہم اس لیے کامیاب ہیں کہ لبنانی فوج ہمارے ساتھ ہے۔ انہوں نے اکتوبر کے اس معاہدے کو قابل قبول قرار دیا جس کے تحت لبنانی فوج کو جنوب لیطانی میں تعینات کیا گیا۔ شیخ قاسم نے لبنانی حکومت کو خبردار کیا کہ مقاومت کو غیر مسلح کرنے سے اسرائیل کے بہانے ختم نہیں ہوں گے، کیونکہ دشمن ہمیشہ نئے جواز پیدا کرتا ہے تاکہ لبنان پر حملہ کیا جاسکے۔ امریکہ اور اسرائیل مستقبل میں لبنان کے فوجی، اقتصادی، سیاسی اور قومی فیصلوں میں مداخلت کریں گے۔ امریکہ اسرائیل کے ذریعے مزاحمت کو کمزور کرکے لبنان کو حملوں کے لیے کھلا چھوڑنا چاہتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular