
بیروت: ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شہید سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی تشییع کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے جو جنازے میں پڑھ کر سنایا گیا۔ پیغام میں شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی مجاہدتوں کی قدردانی کی اور کہا کہ دشمن جان لے کہ غاصبانہ قبضے، ظلم اور استکبار کے خلاف استقامت ختم ہونے والی نہیں اور منزل مقصود تک پہنچنے تک استقامت کا سلسلہ جاری رہے گا۔


































