
کراچی : نام نہاد مذہبی اسکالر و رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے خلاف توہین مذہب کامقدمہ درج کرنے کیلئے سولجربازار اور بریگیڈ تھانے میں درخواست جمع کرادی گئی. درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عامر لیاقت نے مدینہ مسجد میں گفتگو کے دوران مکتب تشیع کے خلاف انتہائی توہین آمیز الفاظ استعمال کئے جس سے اہل تشیع کی دل آزاری ہوئی ہے اس کے خلاف 295 اے کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کیاجائے.


































