Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ

روزانہ کی خبریں

حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینے سے اقدامات اور مقاصد میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، سید حسن نصر اللہ

بیروت : حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی جانب سے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے سے اسرائیلی خطرات کے خلاف مزاحمت کے عزم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ حزب اللہ کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے سے اسکے اقدامات اور مقاصد میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ لبنان کے یوم استقلال کے موقع پر تقریب سے خطاب میں حسن نصر اللہ نے بعض عرب ممالک کی طرف سے فلسطینیوں کے ساتھ خیانت و غداری اور ان کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بعض عرب ممالک کے بعد اب مراکش نے بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرلئے ہیں۔عرب حکمرانوں کے چہرے سے اسلام کی نقاب اتر گئی ہے عرب حکمرانوں کی فلسطینی مسلمانوں اور بیت المقدس کے ساتھ غداری اور خیانت سب پر آشکار ہوگئی ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا کہ جب تک لبنان کو اسرائیل کی جانب سے خطرات لاحق رہیں گے، ملکی آزادی و خود مختاری کے تحفظ کے لئے اسکے خلاف جد و جہد جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی افریقہ میں اسرائیل کی علی الاعلان موجودگی اس علاقے کے عرب ممالک منجملہ الجزائر کے لئے خطرات کا باعث ہے۔ 2000 میں غاصب صیہونی ٹولے اسرائیل سے لبنانی زمین کی آزادی کے نتیجے میں اس ملک کو خودمختاری اور ارضی سالمیت کا تحفہ ملا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular