
لکھنؤ: بھارت میں اسرائیل کیلئے ملازمتوں کی بھرتی کھلی تو بیروزگاروں کی بھرتی مراکز پر قطاریں لگ گئیں۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے شہر لکھنؤ میں لمبی قطاروں میں کھڑے افراد کہتے ہیں کہ ان کی حفاظت کو لاحق خطرات گھر میں بھوک سے بہتر ہیں۔ ہماری قسمت میں مرنا لکھا ہے تو ہم وہیں مریں گے۔ کم از کم ہمارے بچوں کو کچھ تو ملے گا۔ یہاں بھوکے رہنے سے یہ بہتر ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں ہنر مند تعمیراتی کام کیلئے ہندوستان سے اٹھارہ گناہ زیادہ تنخواہ نے تمام خوف ختم کردئے ہیں۔
بھرتی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ محنت کشوں کو چارٹرڈ فلائٹ سے لے جایا جائے گا اور انہیں 1800 ڈالر تک تنخواہ ملے گی۔


































