
واشنگٹن : امریکا میں گزشتہ ایک سال کے دوران افراط زر کی شرح میں 7.9 فیصد تک اضافہ ہوا جو ایک ریکارڈ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں گزشتہ 40 سال کی مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ امریکا میں مہنگائی میں تیز ترین اضافہ یوکرین جنگ کے بعد ہوا ہے۔ ماسکو کے خلاف مغربی ممالک کی پابندیوں کے نتیجے میں پٹرول کے ساتھ ساتھ دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ ماہرین کے مطابق مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیوں کہ توانائی اور خوراک کی طویل عرصے تک جاری رہنے والی ترسیل میں رکاوٹوں کے خطرات بڑھ چکے ہیں۔


































