Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امریکا میں گذشتہ سال مسلم مخالف واقعات میں ریکارڈ اضافہ

واشنگٹن: کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ سال مسلمانوں کے خلاف حملوں اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک کی مجموعی طور پر 8061 شکایتیں درج کرائی گئیں جو کہ 2022 کے مقابلے میں 56 فیصد زیادہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صرف اکتوبر سے دسمبر کے دوران 3600 واقعات درج کرائے گئے۔ غزہ اسرائیل جنگ کی وجہ سے اسلاموفوبیا اور فلسطین مخالف جذبات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ سی اے آئی آر نے اپنی رپورٹ میں جن واقعات کا ذکر کیا ہے ان میں اکتوبر میں ایلی نوائے میں چھ سالہ فلسطینی امریکی وادیہ الفیوم کو چاقو مار کر قتل کرنے، ورماونٹ میں نومبر میں تین فلسطینی نژاد طلبہ کو گولی مارنے اور ٹیکساس میں فروری میں فلسطینی امریکی کو چاقو مارنے کے واقعات بھی شامل ہیں۔ سی اے آئی آر کا کہنا ہے کہ 2023 میں سب سے زیادہ شکایتیں امیگریشن اور پناہ گاہوں، روزگار میں امتیازی سلوک، منافرت پر مبنی جرائم اور تعلیم کے شعبے میں تفریق کے زمروں میں درج کی گئیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular