
دمشق : شام کے وزیر اعظم حسین عرنوس نے کہا ہے کہ دمشق ہوائی اڈے کو پہنچنے والے نقصان کے بعد تعمیرنو کا کام تیزی سے جاری ہے اور عنقریب اس ایئرپورٹ کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔حسین عرنوس نے دمشق کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کا معائنہ کرنے کے بعد سرگرم عمل انجینیئرز اور ماہرین سے کہا ہے کہ وہ ہوائی اڈے کی تعمیر نو کا کام جلد مکمل کریں تاکہ سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جاسکیں۔انھوں نے اسی طرح دمشق ائیرپورٹ پر مسافروں کے آنے جانے میں سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔بعض ایرلائنز نے اپنی پروازوں کو دمشق ائیرپورٹ کے بجائے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈہ منتقل کردیا تھا۔


































