Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

بات چیت کے لئے تیار، لیکن اپنی ایٹمی کامیابیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایرانی صدر

تہران : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم امن اور سلامتی کے خواہاں اور بات چیت کے لئے تیار ہیں، لیکن اپنی ایٹمی کامیابیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ قومی جوہری توانائی کے دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ دشمن نے ہمارے سائنس دانوں کو قتل کیا تاکہ اس ملک میں کوئی ایسا شخص نہ رہے جو ترقی کی راہ ہموار کر سکے۔ صدر پزشکیان نے مزید کہا کہ دشمنوں نے یہ ثابت کرنے کے لئے کہ ہم نہیں کر سکتے، ہمارے با صلاحیت دانشوروں اور سائنسدانوں کو قتل کیا، جب کہ وہ اس بات سے بے خبر ہیں کہ سائنسدانوں کی شہادتوں سے ایران ہرگز کمزور نہیں ہوگا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں، تاہم اپنے سائنس دانوں کی محنت اور طاقت کے ساتھ کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کریں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular