
ماسکو: روس کے صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ یوکرین سے جنگ بندی پر تیار ہیں مگر جنگ بندی کی نوعیت واضح نہیں ہے۔ روسی صدر پیوٹن نے ماسکو میں نیوز کانفرنس کےدوران کہا کہ روس یوکرین میں جنگ بندی کے لیے امریکی تجاویز سے اتفاق کرتا ہے لیکن کسی بھی جنگ بندی کے لیے تنازع کی بنیادی وجوہات سے نمٹنا ہوگا اور اس سے متعلقہ تفصیلات کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیس دن کی جنگ بندی یوکرین کے لئے فائدہ مند ہوگی۔ جنگ بندی کو ایک پائیدار امن اور اس بحران کی بنیادی وجوہات کو دور کرنا چاہیے۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ یہ واضح نہیں کہ جنگ بندی کے احکامات کون دے گا اور اسکی قیمت کیا ادا کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ بھی ہےکہ کرسک علاقے میں موجود یوکرینی فوج ہتھیار ڈالے گی یا اسکی واپسی کیسے ہوگی۔


































