
راولپنڈی : راولپنڈی کی ایک عدالت نے توہین مذہب کے جرم میں چار افراد کو سزائے موت سنادی. سیشن کورٹ پنڈی نے ملزمان کو اسی سال قید اور چھیالیس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی ملزمان کو عدم ادائیگی جرمانہ پر قید سخت بھگتنا ہوگی، مجرمان میں رانا عثمان، اشفاق علی، سلمان سجاد، واجد علی شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے 22 اکتوبر 2022ء کو مقدمہ درج کیا تھا، مجرمان پر فیس بک، سوشل میڈیا پر توہین رسالتؐ، مقدس ہستیوں، قرآن پاک کی بے حرمتی ثابت ہوئی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مجرموں کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک ان کی موت واقع نہ ہوجائے، توہین رسالتؐ، مقدس ہستیوں اور قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل معافی اور ناقابل رعایت جرم ہے۔ وکیل کا کہنا ہے کہ وہ ان سزاؤں کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے تاکہ اپنے مؤکلین کو انصاف دلا سکیں۔


































