Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

پارا چنار سانحہ کیخلاف کراچی میں ریلی اور نمائش چورنگی پر دھرنا

کراچی : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت خراسان تا نمائش چورنگی احتجاجی ماتمی ریلی نکالی گی۔ ریلی سے مولانا باقر زیدی، مولانا صادق جعفری، مولانا مولانا منہال بنگش، مولانا حیات عباس، علامہ مبشر حسن، مولانا ملک عباس جبکہ پاراچنار سے آغا تجمل عباس نے ٹیلفونک خطاب کیا۔ رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار کے مظلوم عوام طویل عرصے سے دہشت گردانہ کارروائیوں کا شکار ہیں، علاقے کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کے لیے سازشی عناصر ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں۔ علامہ صادق جعفری نے کہا کہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت ضلع کرم کے باسیوں کو ایک دوسرے کے خلاف صف آراء کیا جا رہا ہے، ضلع کرم میں بدترین فساد برپا کرنے کی جو چال چلی جا رہی ہے اس کے نتائج انتہائی بھیانک ثابت ہو سکتے ہیں۔
رہنماؤں نے کہا کہ ضلع کرم کے بابصیرت و دانشمند عوام ملک دشمنوں کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں، انشاءاللہ وہ دشمن کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ملک کے حساس ترین خطے میں اس خونی کھیل کو روکیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اگر کسی غفلت کا مظاہرہ کیا تو اس فتنے کو روکنے کے لئے ملک بھر سے پاراچنار کی طرف امن مارچ کا اعلان کیا جائے گا۔ بعد میں مرکزی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایڈوکیٹ ناصر عباس شیرازی کیجانب سے جنگ بندی کی تصدیق کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular