
تل ابیب : غاصب صیہونی ریاست میں متنازع عدالتی اصلاحات کیخلاف ایک بار پھر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ تل ابیب۔ حیفہ اور دیگر شہروں میں بڑی بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔ فالج کا دن کےنام سے درجنوں مقامات پر نکالی گئی ریلیوں میں ہزاروں افراد نے حصہ لیا۔ شمالی شہر حیفہ میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا۔ دارالحکومت تل ابیب میں بھی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی۔ دونوں شہروں سے ساٹھ سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسرائیل میں متنازع عدالتی اصلاحات کیخلاف تین ماہ سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔


































