Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے دنیا بھر میں ریلیاں اور مظاہرے

لندن : غزہ پر اسرائیلی حملوں کیخلاف دنیا بھر میں فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ صیہونی جارحیت کیخلاف مشرق وسطیٰ سے لیکر ایشیا ، یورپ ، امریکا اور مغربی ممالک میں بھی فلسطینیوں کے حق میں لاکھوں افراد سڑکوں پر آگئے۔ مغربی ممالک میں فلسطینیوں کے حق سب سے بڑی ریلی وسطی لندن میں بی بی سی کے براڈ کاسٹنگ ہاؤس سے وائٹ ہال تک نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے شرکا ء نے فلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے، ’آزاد فلسطین‘ کے نعرے لگائے گئے۔برطانوی پولیس نے ریلی کے اختتام پر 7 مظاہرین کو گرفتار کرلیا ۔لندن ، مانچسٹر، لیورپول، برسٹول، کیمبرج، ناروچ، کوینٹری اور سوانسی اور دیگر شہروں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔ نیویارک سٹی میں بھی ہزاروں افراد’’ آزاد فلسطین‘‘ کے نام سے احتجاجی مارچ میں شریک ہوئے ۔ اٹلی کے دارالحکومت روم میں فلسطینیوں کے حق میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ ڈنمارک کے شہر برابانڈ اور برلن میں بھی فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کئے گئے ۔ ترکیہ کے مختلف شہروں میں احتجاج کیاگیا۔ مظاہروں میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی۔ فلسطین کے مقبوضہ شہر نابلس میں ہزاروں نوجوان غزہ کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے جہاں فورسز اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular