Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

غزہ پر رات بھر آتش وآہن کی بارش، 24 گھنٹوں میں مزید 400 فلسطینی شہید

غزہ: صیہونی فوج نے غزہ میں تباہی مچادی۔ خان یونس ۔ جبالیہ سمیت جگہ جگہ رہائشی عمارتوں پر بم برستے رہے۔ چوبیس گھنٹوں میں شہادتیں چار سو سے تجاوز کرگئیں۔ غزہ میں گذشتہ رات بھی صیہونی جنگی طیاروں کے حملے جاری رہے۔ جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر حملے میں 20 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔ رفح میں میزائل حملوں میں پانچ رہائشی ٹاورز زمین بوس ہوگئے۔ حملے میں پچاس سے زائد افراد شہید اور درجنوں ملبے تلے دب گئے۔ صیہونی حملوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شہید اور زخمی ہوئے۔ صیہونی طیاروں نے القدس اور الشفا اسپتالوں کے اطراف عمارتوں کو نشانہ بنایا جس سے دونوں اسپتالوں کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں چار سو شہادتوں سے مجموعی تعداد 4 ہزار سات سو سے زائد ہوگئی ہے۔
ادھر حماس نے صیہونی فوج کی غزہ میں داخلےکی کوشش ناکام بنادی۔ گھات لگاکر حملے میں اسرائیلی فوج کے 2 بلڈوزر اور ایک ٹینک کوتباہ کردیا۔ صیہونی فوجی راہ فرار اختیار کرگئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular