Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

غزہ پر بموں اور میزائلوں کی بارش، مزید 30 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

غزہ : صیہونی فوج کے غزہ پر تازہ حملوں میں تیس افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے مسلسل 42 ویں روز بھی غزہ پر بموں اور میزائلوں کی بارش جاری رکھی۔جنگی طیاروں نے رفح ۔ خان یونس اور جبالیہ میں رہائشی عمارات اور مکانات کو نشانہ بنایا۔ تازہ حملوں میں تیس فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جبکہ عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ صیہونی فوج کی الشفا اسپتال میں تیسرے دن بھی کارروائی جاری ہے۔ لیکن صیہونی فوج کو کوئی شواہد نہیں مل سکے کہ اسپتال کو حماس اپنے کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال کررہی تھی۔
اسرائیلی بلڈوزروں اور ٹینکوں نے خصوصی سرجری والی عمارت، دواؤں، طبی آلات کے گودام کو دھماکے سے اُڑا دیا۔ اسرائیلی فوجی ایمرجنسی کے باہر رکھی لاشیں اٹھا کر لے گئے۔ آدھر اسرائیلی فوج نے الشفا کے بعد الاہلی اسپتال کو بھی گھیرے میں لے لیا. 140 گنجائش والے اسپتال میں 500 مریض داخل ہیں، جبکہ سینکڑوں بے گھر فلسطینیوں نے بھی پناہ لی ہوئی ہے۔
ادھر انڈونیشین اسپتال میں ایندھن اور طبی سہولیات ختم ہونے سے کام رُک گیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular