
رفح : رفح میں اسرائیل کے میزائل حملوں میں تین عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ 80 سے زائد فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے رفح کی جانب دستوں کو پیش قدمی کا حکم دے دیاہے۔ جس کے بعد سے فضائی حملوں میں شدت آگئی ہے۔اسرائیلی فوج رفح کی عمارتوں پر حملے کرکے فلسطینیوں کو رفح خالی کرنے پر مجبور کررہی ہے جب کہ تاحال کسی متبادل محفوظ علاقے کا اعلان بھی نہیں کیا گیا ہے جس سے سترہ لاکھ آبادی کے شہر میں افراتفری کا سماں۔خوراک اور امدادی سامان کے کمی اور سردی کے موسم کی وجہ سے رفح میں حالات پہلے ہی انتہائی خراب ہیں۔
اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے رفح پر حملوں کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے اسرائیلی فوج سے حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


































