
امپھال: ہندوستان کے صوبے منی پور میں نسلی فسادات تھم نہ سکے۔ امپھال میں خاندان کے تین افراد کو زندہ جلادیا گیا۔ منی پور کی راجدھانی امپھال میں ہجوم نے ایک ایمبولینس کو اس وقت روک لیا جب وہ بچے کو لیکر اسپتال جارہی تھی۔ گاڑی میں خاتون اس کا سات سالہ زخمی بیٹا اور ایک رشتہ دار موجود تھا۔ لڑکے کو تین دن پہلے آسام رائفلز کے زیرانتظام کیمپ میں گولی لگی تھی۔ طبیعت بگڑنے پر اسے اسپتال لے جایا جارہا تھا۔ ہجوم نے ایمبولینس کو تینوں افراد سمیت آگ لگادی۔ منی پور میں تین مئی سے جاری فسادات میں 98 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


































