Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امریکا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کی قطاریں، 10 ہزار ویزہ درخواستیں زیر التوا

اسلام آباد : پاکستان سے امریکا جانے کے خواہشمندوں کی قطاریں لگ گئیں۔ ویزہ انٹرویو کیلئے آئندہ سال کا وقت دیا جارہا ہے۔ امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ماضی کی نسبت زیادہ سے زیادہ ویزا درخواستیں نمٹانے کےلیے کوشاں ہیں۔ ویزا درخواست گزاروں کےلیے اپائنٹمنٹ کے انتظار میں کمی کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پاکستان سے امریکی ویزوں کی طلب اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے درخواست گزاروں کی سہولت کےلیے تین طریقوں سے کام کر رہے ہیں۔ نان امیگرنٹ ویزا کےلیے ہزاروں درخواستوں پر عمل درآمد تیز کردیا گیا ہے۔ 10 ہزار درخواست گزاروں کی پہلے سے 2024 میں طے اپائنٹمنٹ کی مدت کم کردی ہے، قونصل خانہ کراچی میں 10 ہزار درخواست گزاروں کی مدت اب 2023 مقرر کی جارہی ہے۔ سفارتخانے کا یہ بھی کہنا تھا کہ 25 ستمبر سے کراچی میں انٹرویو سے مستثنٰی امیدواروں کی درخواستیں قبول کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular