
کوئٹہ: بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر حاجی رمضان قاتلانہ حملہ میں زخمی ہوگئے۔ حاجی رمضان کو کوئٹہ میں ان کے گھر کے دروازے پر گولیاں ماری گئیں۔ انہیں گردن، پیٹ اور ٹانگ پر تین گولیاں لگیں، انہیں فوری طور پر سول اسپتال ٹراما سینٹر میں منتقل کیا گیا۔ آپریشن کے بعد انہیں آئی سی یو میں شفٹ کردیا گیا ہے۔ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


































