
واشنگٹن : امریکی انٹیلی جنس نے حماس کو ختم کرنے کی اسرائیل کی صلاحیت پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن۔ ایف بی آئی کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروپ قابض اسرائیلی حکومت کے لیے برسوں ایک چیلنج کا باعث بن سکتا ہے۔ غزہ جنگ مستقبل قریب میں ختم نہیں ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل آنے والے برسوں میں حماس کی کارروائیوں کے خطرے سے دوچار رہے گا۔ ان کارروائیوں کے خطرات اور اثرات ہوں گے جو نیتن یاہو کی حکومت کے تحفظ کو خطرے میں ڈالیں گے۔ رپورٹ میں نیتن یاہو اور ان کی اتحادی حکومت پر اسرائیلیوں کے اعتماد پر بات کی گئی ہے اور اندازہ لگایا گیا ہے کہ اسرائیلی عوام کا موجودہ حکومت پراعتماد کم ہو رہا ہے۔ نیتن یاہو اور ان کی حکومت میں اعتماد کے فقدان کا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے۔


































