
دوحہ : قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے کہاہے کہ غزہ میں نئی جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے بات چیت میں معمولی پیش رفت ہوئی ہے۔ قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے دوحہ میں ترک ہم منصب سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ جنگ بندی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حتمی سوال کا جواب تلاش کرنے کی ضرورت ہے جو یہ ہے کہ اس جنگ کو کیسے ختم کیا جائے۔ میرے خیال میں بنیادی طور پر سارے مذاکرات کا بنیادی نکتہ یہی ہے۔ جمعرات کو موساد کے ڈائریکٹر ڈیوڈ برنیا سے ملاقات کے حوالے سے کسی تفصیلات کا ذکر کئے بغیر قطری وزیراعظم نے کہا کہ جمعرات کو ہونے والی ملاقات ان کوششوں کا حصہ ہے جہاں ہم ایک پیش رفت تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


































