
کراچی : کراچی ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 50 سالہ سید قمر رضا زخمی ہوگئے۔ قمر رضا کے پیٹ میں گولی لگی ہے۔ اسپتال میں داخل قمر رضا کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ پولیس نے واقعہ کو ڈکیتی مزاحمت قرار دیکر جان چھڑانے کی کوشش کی تھی لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قمررضا گلی کے کونے پر کھڑے ہیں اور دو موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوجاتے ہیں۔


































