
ماسکو : روس نے سختی سے خبردار کیا ہے کہ صدر پیوٹن کو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ کے تحت گرفتار کرنے کی کوشش اعلان جنگ کے مترادف ہوگی۔ روس کی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دمتری میدویدیف نے جرمن وزیر کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جس میں کہا گیا تھا کہ اگر پیوٹن جرمنی پہنچے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ دمتری میدویدیف نے کہا کہ ایسا کرنا اعلان جنگ ہوگا۔ اور ہمارے راکٹ اور دوسرے ہتھیار جرمن پارلیمنٹ اور چانسلر کے دفتر پر گریں گے۔ میدویدیف نے پیوٹن کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کو بین الاقوامی قانون کا خاتمہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی ریاستیں آئی سی سی میں شامل نہیں ہوئیں، اور اس کے وجود کے دوران، عدالت نے تین درجن نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ چلایا۔


































