
ماسکو : روسی صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ صدر پیوٹن نے ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای کے پیغام کا جواب اس ملک کے وزیر خارجہ کو پہنچا دیا۔ ترجمان نے آگاہ کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کے دوران انہیں رہبر معظم کے پیغام کا جواب پہنچایا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز روس کے اعلیٰ حکام سے بات چیت اور صدر پیوٹن کو رہبر انقلاب کا تحریری پیغام پہنچانے کے لیے ایک سفارتی وفد کے ہمراہ ماسکو کا دورہ کیا۔


































