
جنیوا : اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ لاکھوں متاثرہ فلسطینیوں کو مصر میں دھکیلنے کے سنگین نتائج نکلیں گے۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلپو گرانڈے نے کہا کہ رفح سے فلسطینیوں کو مصر میں دھکیلنا ایک نئی تباہی کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ مصری حکام نے یہ واضح کردیا ہے کہ لوگوں کو پٹی کے اندر مدد کی جانی چاہیئے فلسطینی آبادی کو سرحد پار نقل مکانی پر مجبور کرنے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کے سینیر عہدیدار مارٹن گریفیتسن نے کہا ہے کہ غزہ میں لوگوں کی محفوظ مقام پر منتقلی محض خیالی باتیں ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے پہلے بھی کئی بار ایسا کرنے کی یقین دہانی کرائی مگر غزہ میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر نہیں لے جایا گیا۔


































