
صنعا: بحیرہ احمر میں بھی جنگی محاذ پھر گرم ہوگیا۔ امریکی اور برطانوی فوج کی جانب سے یمنی فوجی تنصیبات پر ایک بار پھر حملہ کردیا گیا۔ امریکا اور اتحادیوں نے میزائل سائٹ، نگرانی کیلئے قائم یونٹس اور دیگر اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ امریکا اور اتحادیوں نے یمن کے آٹھ مقامات پر حملہ کیا۔ امریکہ اور برطانوی فوج کی جانب سے وارشپ اور سب مرین ٹوم ہاک میزائلز سے یمنی فوج کے میزائل ذخیروں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ جنگی جہازوں کا استعمال بھی کیا گیا۔ آسٹریلیا، بحرین، کینیڈا اور ہالینڈ نے بھی اس آپریشن میں تعاون کیا جس میں انٹیلی جنس شیئرینگ اور نگرانی کے مراحل شامل تھے۔
ادھر یمنی فوج نے بڑی کارروائی کرتے ہوئےخلیج عدن میں امریکی کارگو شپ کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔ ترجمان کے مطابق امریکا، برطانیہ اور اسرائیل کی ہر شرارت کا جواب دیا جائیگا۔تازہ کامیاب حملہ اسرائیلی اور امریکی مظالم کے شکار فلسطین کیلئے ہے۔ فلسطینیوں کے قتل عام کے جواب میں اسرائیلی مفادات کے حامل جہازوں کا راستہ روکا ہے۔


































