Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

مظفر آباد: تاریخی بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کیخلاف احتجاج

مظفرآباد: بھارت کے شہر ایودھیا میں صدیوں پرانی بابری مسجد کی ہندو انتہا پسند تنظیموں کے ہاتھوں شہادت اور مقدس جگہ پر رام مندر کی غیر قانونی تعمیر کیخلاف پاسبان حریت جموں وکشمیر کے زیر اہتمام مظفرآباد میں سینٹرل پریس کلب کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کے شرکاء نے رام مندر کی غیر قانونی تعمیر کیخلاف سیاہ جھنڈے لہرائے اور بابری مسجد کی شہادت میں ملوث نریندر مودی، ویشوا ہندو پریشد، راشٹریہ سیوک سنگھ، بجرنگ دل اور دیگر ہندوتوا تنظیموں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عزیر احمد غزالی، راجہ محمد عارف خان، بلال احمد فاروقی، محمد اقبال میر، عثمان علی ہاشم اور دیگر مقررین نے کہا کہ دنیا کے دو بڑے دہشت گرد ملک بھارت اور اسرائیل اسلام کیخلاف بدترین سازشوں کے ذریعے دہشت گردانہ اقدامات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل بطور ریاست غزہ کی سینکڑوں مسجدوں کو شہید، ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام اور مسجد اقصی پر قابض ہو کر گریٹر اسرائیل کے شیطانی منصوبے کو آگے بڑھا رہا ہے جبکہ بھارتی حکومت جنوبی ایشیا میں اسلامی نشاطِ ثانیہ کی علامت سمجھی جانے والی بابری مسجد کو شہید کرکے اس مقدس زمین پر رام مندر کا افتتاح کر رہی ہے۔
بھارت میں سینکڑوں مسجدوں کو ہندو انتہا پسند گرانے کیلئے عملی اقدامات کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھارت میں تیس کروڑ مسلمانوں اور اسلامی شعائر کیخلاف کھلی جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ مقررین نے کہا کہ ہندوستان جموں کشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت پر بھی حملہ کر رہا ہے اور بھارت بھر میں مسلمانوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا گیا ہے ایسے حالات میں مسلم ممالک کو بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جاری جنگی جرائم رکوانے کیلئے اقدامات کرنے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ ایک دن خود کو دہرائے گی کہ جب بابری مسجد اپنی جگہ پر دوبارہ پوری شان سے تعمیر ہو گی۔ انہوں نے امت مسلمہ سے بھارت کے سفارتی بائیکاٹ کی اپیل بھی کی۔ مقررین میں چوہدری فیروز دین، غلام حسین بٹ، اقبال یاسین اعوان، سرانداز میر، محمد عاطف لون، چوہدری محمد مشتاق، یاسر علی نقوی اور اسحاق شاہین بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular