
بھکر : پاکستان تحریک انصاف نے بھکر میں مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار کی حمایت کردی۔ انجینئر سید ظہیر عباس نقوی این اے 92 بھکر سے پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کے متفقہ امیدوار ہوں گے۔ وہ انتخابی نشان دروازہ سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ یاد رہے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے حالیہ انتخابات میں ملک بھر سے امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ کوئٹہ، بھکر۔ کراچی ، جنوبی پنجاب سندھ سے متعد امیدوار سامنے آچکے ہیں۔


































