Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

پی ٹی آئی کا اتوار کو عدلیہ کی آزادی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان

راولپنڈی: پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اتوار کو پشاور میں ملک کی سب سے بڑے ریلی نکالیں گے جس کا مقصد عدلیہ کی آزادی اور قیدی نمبر 804 کی رہائی ہوگا۔ یہ بات چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور رہنما شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی چیئرمین سے 45 منٹ ملاقات ہوئی، ججز کے خط کے بعد پہلی ملاقات ہوئی، اس خط کے حوالے سے بڑے تحفظات ہیں خط کے معاملے پر بانی چیئرمین کو بڑا دکھ ہے کہ لوگ اس حد تک بھی چلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کارکنوں کے نام پیغام ہے کہ جس جس پر ظلم ہوا ہے وہ اپنا وی لاگ بناکر اپ لوڈ کرے، جس جس نے ظلم کیا ہے اس کا نام لے کر وی لاگ اپ لوڈ کریں۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب! چیف جسٹس پاکستان کے نام خط بھیجیں گے جس میں عمران خان کے مقدمات کو ڈیل کرنے کا احوال لکھیں گے، عمران خان کہتے ہیں کہ ہمیشہ عدلیہ کے لیے کھڑے رہیں گے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ اتوار کے روز دو بجے پشاور میں بڑی ریلی نکالی جائے گی ریلی کا مقام کیا ہوگا؟ اس کا فیصلہ کے پی قیادت کرے گی، پی ٹی آئی تمام جماعتوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دے گی تمام شہروں سے لوگ ریلی میں شریک ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ چھ اپریل کو اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں عظیم الشان جلسہ ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular