Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

پی ٹی آئی کا 9 مئی کو ملک بھر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے بانی چئیرمین عمران خان کی ہدایت پر 9 مئی 2024 کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا۔
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر 9 مئی 2024 کو ہر صوبائی اسمبلی کے حلقے میں مقامی قائدین اور ٹکٹ ہولڈرز احتجاج کریں گے اور عہدیداروں کی قیادت میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دفاتر میں خصوصی تقاریب منعقد ہوں گی اور پارٹی پرچم لہرائے جائیں گے اور ہر ریلی میں بانی پی ٹی آئی کی تصاویر والے پلے کارڈز آویزاں ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریلی میں بانی تحریک انصاف کی فوٹو کے ساتھ قیدی نمبر 804 نمایاں لکھا جائے گا اور نو مئی کے شہدا کے لیے ریلیوں میں خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular