Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے دونوں مطالبات تحریری طور پر حکومتی کمیٹی کو دینے کی اجازت دی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے تیسری نشست ضرور ہونی چاہیئے، بانی نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم کی ملاقات اس کے بعد نہ کروائی تو مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔ واضح رہے کہ آج اڈیالہ جیل کے کمرۂ عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی تھی۔ بانیٔ پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر، علی ظفر اور شیر افضل مروت نے ملاقات کی۔ دوسری جانب بانیٔ پی ٹی آئی کے طبی معائنے اور بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست منظور کر لی گئی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular