Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

بانی پی ٹی آئی کی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی

اسلام آباد: نیب ترامیم کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش کیا گیا۔ لیکن مقدمہ کی سماعت براہ راست نشر نہیں کی گئی تاہم عمران خان کے ویڈیو لنک پر سپریم کورٹ میں پیش ہونے کی تصویر وائرل ہوگئی۔ جسے چند گھنٹوں میں ہی ایکس۔ فیس بک ۔ یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر لاکھوں افراد نے دیکھا۔ عمران خان کی پیشی کے پیش نظر سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر دن گیارہ بجے کے بعد ایک دم ٹریفک بڑھ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سبسکرائزر کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ تاہم سماعت براہ راست نہ دکھانے پر یہ ٹریفک منٹوں میں غائب ہوگیا۔ ادھر عدالت میں عمران خان کی تصویر بنانے والے کو پکڑنے کیلئے سپریم کورٹ انتظامیہ سرگرم ہوگئی اور سی سی ٹی وی ویڈیو کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔ عدالت میں تصویر بنانا کورٹ روم رولز کی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular