
اسلام آباد: جوڈیشل مجسٹریٹ نےسابق وزیراعظم عمران خان کو ہنگامہ آرائی کے دو مقدمات میں بری کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت میں 2022 کے لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے 2 کیسز بریت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکیل نے انہیں عدالت میں طلب کرنےکی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا اور کہا کہ اگر عمران خان کو عدالت لاتے ہوئے راستے میں کچھ ہو گیا تو کون ذمے دار ہو گا؟۔ عدالت نے سماعت مکمل کرکے عمران خان کو دونوں مقدمات میں بری کردیا۔


































