
اسلام آباد : اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ پر چھاپہ مارا اور مرکزی ترجمان رؤف حسن کو حراست میں لے لیا۔ اسلام آباد پولیس ایف آئی اے حکام کے ساتھ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ پہنچی اور دفتر کا گھیراؤ کرکے تلاشی لی۔ پولیس نے پی ٹی آئی ترجمان روف حسن کو حراست میں لے لیا۔ ابتدائی طور پرپی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی گرفتاری کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔ جس کی اسلام آباد پولیس نے تردید کردی ۔ بیرسٹر گوہر نے ٹیلی فونک رابطے میں بتایا کہ پولیس نے اُنہیں گھر چھوڑ دیا۔ چھاپے کے دوران پولیس پی ٹی آئی سیکریٹریٹ میں زیر استعمال کمپیوٹرز۔ فائلیں اور دوسرا سامان بھی اٹھاکر لے گئی۔ اس دوران صحافیوں کو کوریج سے روکا گیا۔


































