Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

پی ٹی آئی نے ایران اسرائیل کشیدگی پر دفتر خارجہ کا بیان کمزور اور ناکافی قرار دیدیا

پاکستان تحریک انصاف نے ایران اسرائیل کشیدگی پر ردعمل میں دفترِخارجہ کا بیان کمزور، مبہم، غیرمؤثر اور ناکافی قرار دے دیا۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ ایران اسرائیل تصادم پر قومی امنگوں کی ترجمانی کی ناکامی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ عالمی دہشت گرد اسرائیل کیخلاف مؤثر سفارتکاری میں ناکامی افسوسناک ہے۔ جارح ریاست اسرائیل پر پاکستان کا قومی مؤقف قائداعظم کے وضع کردہ اصولوں کے مطابق ہونا چاہئے۔ پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ اقتدار پر قابض لوگ اسرائیل کے حوالے سے مشکوک کردار اور ایجنڈے کے حامل ہیں۔ ایران کے جوابی اقدام پر جاری بیان میں دفتر خارجہ اسرائیل کا نام تک نہیں لے سکا۔

مزید پڑھیے

Most Popular