
اسلام آباد : تحریک انصاف، مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں نے ایم ڈبلیو ایم کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان، سیکرٹری جنرل تحریک انصاف و نامزد امیدوار برائے وزیر اعظم گوہر ایوب، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی، سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا, اپوزیشن لیڈر و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کاظم میثم صوبائی صدر گلگت بلتستان آغا سید علی رضوی موجود تھے . مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماؤں نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا. اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.


































