Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

فرانس میں احتجاج شدت اختیار کرگیا، دائرہ بیلجئم تک پھیل گیا

پیرس : فرانس میں پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پر مظاہرے شدت اختیار کرگئے۔ احتجاج کا دائرہ بیلجیئم تک پھیل گیا۔ فرانس کے بڑے شہروں میں تیسری رات ہنگامہ آرائی کا سلسلہ جاری رہا۔ پیرس اور اس کے مضافات کے علاوہ مارسیلی، لیون، پاؤ، ٹولوز اور لِلی میں احتجاج کے دوران پولیس سے جھڑپوں اور آتشزدگی کے واقعات پیش آئے۔ اس دوران درجنوں گاڑیوں کو آگ لگادی گئی اور بعض دکانوں میں لوٹ مار بھی کی گئی۔ نانتیرے شہر میں بینک اور للی سینٹ ڈینس میں ٹاؤن ہال کو آگ لگادی گئی۔ فرانس کے دوسرے بڑے شہر مارسیل میں سیاحتی مقام پر نوجوانوں اور پولیس میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے آنسو گیس کے گولے فائر کیے۔ ملک بھر میں احتجاج کو روکنے کیلئے 40,000 پولیس افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس نے چار سو مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ نوجوان پر گولی چلانے والے پولیس اہلکار سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ادھر بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں بھی نوجوانوں اور پولیس افسران کے درمیان جھڑپیں ہوئی۔ پولیس نے 10 افراد کو گرفتار کیا گیا، اور شہر کے کچھ پبلک ٹرانسپورٹ آپریشنز کو بند کر دیا گیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular